بلوچستان فائرنگ و حادثات بچے سمیت 6 افراد ھلاک 10 زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں جھگڑے کے دوران امان اللہ نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی حفیظ اللہ ولد خدا نظر محمد حسنی گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ادھر خضدار وڈھ میں فائرنگ ایک شخص ھلاک ، واقعہ سراچو کراس ایریا میں پیش آیا۔تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں خضدار مرکزی شاہراہ کینٹ کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس میں بچے سمیت تین افرادھلاک دس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بچے خواتین شامل ہیں۔

ھلاک اورزخمیوں کو ٹراماسینٹر خضدار منتقل کردیاگیا ۔

اس طرح بیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شعیب مینگل نامی شخص جان کی بازی ہارگیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانحہ مستونگ ،پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بچوں کی شہادت پر تعزیت

جمعہ نومبر 8 , 2024
مستونگ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و اراکین بی وائی سی کا مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ آمد۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ