شال ( ویب ڈیسک ) بلوچ نیشنل مومنٹ کا سابق چیئرمین اور بلوچ رہمنا خلیل بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس میں اپنے ایک پوسٹ میں فہیم بلوچ کو بلوچ نیشنل موومنٹ کا سیکرٹری خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ عوام کو درپیش چیلنجز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فہیم بلوچ کی لگن اور عزم واقعی قابل تحسین ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ وہ قومی آزادی کی جدوجہد کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ فہیم بلوچ بلوچ قومی کیس کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ انتھک محنت کرتے رہیں گے۔