بولان میڈیکل کالج کو ایک معاشی یا اڈے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملک اللہ گل

شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) شال زون کے صدر ملک اللہ گل نائب صدر میر وہاج بلوچ جنرل سیکرٹری شاہ زیب بلوچ پریس سیکرٹری رحیم بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بولان میڈیکل کالج کو ایک معاشی یا اڈے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور چلایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ کئی عرصے سے کئی ٹیچرز جن کا کام پڑھانا تھا انہوں نے کلاس کا منہ تک نہیں اور بہت سارے ایسے طلباء بھی ہیں جو وہاں کے اساتذہ کے بچے ہیں جو نا کالج جاتے ہیں نہ اسکول اتے ہیں اور کئی ایسے ملازمین ہیں

جن کو پرنسپل نے اپنے بھی آف پر اپنے ساتھ رکھے ہیں جن کا ڈیوٹی کالج میں ہے اور اربوں روپے کا کرپشن گیٹ کے نام پر ارب روپے کا کرپشن وہاں کی ترقیاتی اسکیموں کی اسٹیڈیم اور درختوں کے نام پر لیا گیا کہ وہاں پر کچھ ٹیچرز اور پرنسپل جو یونین کے نام پر نہ صرف سرکار کو بلیک میل کرتے ہیں بلکہ وہاں کے طلبہ کو بھی بلیک میل کر رہے ہیں جن کو ہم جانتے ہیں جن کے نام بھی ہم جانتے ہیں جن کے خلاف ثبوت بھی ہم نے اکٹھے کیے جن کو جلد میڈیا کی زینت بنائیں گے ہم ان تمام گھسپٹیوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اپنے طریقے اور اپنا مزاج ٹھیک کریں وگرنہ ہم یہ ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ بی ایس او (پجار) نہ صرف اپ کے سامنے کھڑے ہوگی اپ کے کرتوت دنیا کے سامنے لائے گی بلکہ آپ کے خلاف ایک تحریک بھی شروع کر دے گی

انہوں نے کہا کہ ہم واضح بتانا چاہتے ہیں کہ یہی کچھ افراد یہی پرنسپل وائس پرنسپل اور اس کا ٹولہ اس تمام کرپشن کا سرغنا ہے جبکہ ان کا پانچ کا ایک ٹولہ ہے جو مسلسل طلباء کو ہراسا اور کرپشن کر رہا ہے جنہوں نے درختوں کے نام پر کرپشن کی ہے جنہوں نے کالج کے خوبصورتی کے لیے ڈیکوریشن کے لیے ائے ہوئے تمام پیسوں کو خوردبرد کی نظر کیا گیا ہے اور فرنیچر مد میں گزشتہ سال کے سات کروڑ روپے پرنسپل موجودہ پرنسپل اور موجودہ وائس پرنسپل اور پانچ کے جنڈ ایک یونین کے نام پر ان پیسوں ایک ایسوسی ایشن کے نام پر ان پیسوں کو غبن کیا ہے

ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ناہم کسی ایسوسی ایشن کو مانتے ہیں اور نہ ہی ہم کسی ایسوسی ایشن کے سامنے بلیک میل ہوں گے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف جی ائی ٹی اور سی ایم ائی ٹی فوری طور پر انسپیکشن کریں اور انسپیکشن میں جاکر ان تمام معاملات کو دیکھیں جیسے اس سے قبل پرنسپل کے خلاف بی ایس او پجار نے تحریک چلائی تھی اور اسے دفتر سے فارغ کروایا تھا اس پرنسپل کو بھی گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ اپ کے بھی کچھ دن رہ گئے ہیں اپ کو بھی کسی صورت نہیں بخشا جائے گا نہ ہی ان گناہوں کی کوئی معافی تلافی ہوگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال : وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5629 دن ہو گئے

جمعرات نومبر 7 , 2024
شال : اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مستونگ سے بلوچ کونسل کے سابقہ صدر خلیل بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی احتجاجی کیمپ میں وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ، وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور کو آرڈینیٹر بانک حوران بلوچ موجود […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ