ہم محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر ہڑتال موخر کررہے ہیں مطالبات پورے نہیں کیے تھو احتجاج کریں گے ۔ طلباء

مشکے ( پ ر) مشکے کے علاقے نوکجو ، گورکای ،کوچہ ہارونی ، لڑو جیبری ، پرپُکی ، سنیڑی رونجان کی طلباء نے اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اسکولوں کی بند ش کیخلاف نوکجو میں جمع ہوکر سڑک پر آگئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

طلباء نے کہاکہ ہم محکمہ تعلیم کے پاس آج دن بدھ کےروز مشکے کے علاقے نوکجو میں غیر حاضر اساتذہ۔ سکولوں کی بندش اور دیگر تعلیمی مسائل کا حل نہ ہونے کے خلاف ہم تمام اسکولوں کے طلباء اور علاقے کے لوگ سڑکوں پر آ گئےہیں ۔

مظاہرین طلباء کا کہنا ہے کہ آج ہڑتال کی جگہ مشکے نوکجو میں جاری احتجاج دوران محکمہ تعلیم کے آفیسر جب مظاہرے میں پہنچ کر طلباء کے مسائل سنے تو انھیں بتایا گیا کہ ہم نے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ضلعی آفیسران کو کئی بار تحریری۔ اور زبانی طور آگاہ کیا ہے مگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دیکر ہمیں احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہم لوگوں نے احتجاج کیا تھا ہمیں مسائل حل کرنے کی یقین کرائی تو ہم نے احتجاج ختم کیا تھا مگر اب ایک سال کا عرصہ گزرنے والا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جارہے ہیں۔

نو کجو کی تعلیم دوست عوام نے کہا کہ تحصیل مشکے کے اکثر اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں اور وہ حب خضدار اور کوئٹہ میں کاروبار کرکے اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دے رہے ہیں جبکہ غیر کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم کرکے علاقے کے سکولوں کو دیدہ دانستہ طور پر ویران و تباہ کرکے سکولوں تالا لگا کر علاقے کے مستقل کے معماروں کو تعلیمی سرگرمیوں سے دور کرکے ان کو منشیات کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اور آج آپ خود ایجوکیشن آفیسر صاحب ہڑتال کی جگہ پر موجود ہو . آپ سکولوں کی دورہ کریں کہ یہاں ہمارے سکولوں کے فنڈز کہاں استعمال کیے گیے ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کی جانب سے طلباء اور والدین کو یقین دلایا گیا کہ 10 دن تک آپ سب عوام اور اسٹوڈنٹس کی مطالبات پور ے کیے جائیں گے ۔ غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور باقی سکولوں کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کی خلاف کاروئی کی جائے گی ۔ اور حاضر اساتذہ کی تنخواہ کو کٹوتی کرنے والے کی خلاف کاروئی بھی کی جائے گی.

مظاہرین نے محکمہ تعلیم کو یاد دلایا کہ ہم آپ کی یقین دہانی پر اپنا ہڑتال 10 دن کیلے موخر کررہے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ہم اپنا احتجاج دو بارہ شروع کریں گے .

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ ،گوادر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ 2 بازیاب

جمعرات نومبر 7 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران ) بلوچستان ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ گوادر سے لاپتہ دو نوجوان بازیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 5 نومبر کو پاکستانی فورسز نے شیر جان ولد درویش نامی ایک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ