موسی خیل ، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے 4 افراد میں سے 3 کی شناخت لاپتہ افرار کے طورپر ہوگئی

موسی خیل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں ایک بار پھر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مقابلے کے نام پر پہلے سے لاپتہ تین افراد کو قتل کردیا۔

آپ کو علم ہے گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ موسیٰ خیل کے مقام پر ایک مقابلے میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے تین افراد کی شناخت محمد نواز بزدار، غلام بزدار اور جعفر مری کے ناموں سے ہوا ہے جو پہلے سے مختلف اوقات میں جبری لاپتہ کیے گئے تھے۔

بتایا جارہاہے کہ جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے محمد نواز بزدار، جو راڑہ شم کے علاقے برگ پشت کے رہائشی ہے، کو 10 ستمبر کو لورالائی سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔

اس طرح غلام بزدار کو 21 ستمبر کو راڑہ شم کے علاقے سے بزدار پٹرول پمپ سے جبری لاپتہ کیاگیا تھا جبکہ جعفر مری کو راڑہ شم کے ایک دکان سے سودا سلف لیتے ہوئے 2 اکتوبر کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز ہاتھوں بہن بھائی جبری لاپتہ

جمعرات نومبر 7 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ آپسر بلوچی بازار سے گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک چھاپے کے دوران بلوچی بازار سے لال جان نامی خاتون اور انکے بھائی نثار ولد پھلین کو حراست میں لے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ