ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پھرصدر منتخب ،امریکی صدارتی انتخاب، تاریخ کی مہنگی ترین انتخابی مہم قرار

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک، ویب ڈیسک ) امریکی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔

سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کا حالیہ صدارتی انتخاب امریکی تاریخ کا مہنگا ترین انتخابی میلہ رہا، صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم پر تقریباً 16 ارب ڈالر خرچ کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کی ہل چل پوری دنیا میں ہے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

امریکہ کے موجودہ انتخابات رواں برس کے مہنگے ترین انتخاب رہے۔صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔موجودہ امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں نے مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ جبکہ 2020 میں انتخابی مہم کے دوران 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھی کی جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے لئے 382 ملین ڈالر اکٹھے کئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور دیگر ریپبلکن سرگرمیوں کے لیے نجی بینک نے 197 ملین ڈالر عطیہ کئے ۔

ڈیموکریٹک کے حامی مائیکل بلومبرگ 93 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ڈونر تھے، جبکہ جارج سوروس نے اپنی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے ذریعے 56 ملین ڈالر کا تعاون کیا۔

اخراجات کا ایک بڑا حصہ یعنی 10 ارب 50 کروڑ ڈالر اشتہارات پر خرچ کیا گیا جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بے انتہا رقم خرچ کی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں ۔ کے بی فراق

بدھ نومبر 6 , 2024
ڈاکٹر عبدالعزیز کا کمال یہ تھا کہ وہ ہمہ وقت خدمتِ خلق کے لئے تیار رہتے اور اس میں وقت کی قید نہیں رہتی اور نہ ہی بہانے کی صورت ہوتی کہ ذرا ٹھہریں یہ کام کرنا ہے بلکہ اپنے سب کام چھوڑ کر وہ خدمتِ خلق کو اولیت دیتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ