خضدار جبری لاپتہ سلمان بلوچ کے بازیابی کیلئے 7 نومبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اہلخانہ

خضدار: جبری لاپتہ خصدار کے رہائشی سلمان بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 نومبر 2024 کو شام 3 بجے شہید عبد الرزاق چوک سے آزادی چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جائے گی، جو دو سال سے لاپتہ ہیں۔ انہیں 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تمام انسان دوست سیاسی و سماجی کارکنوں، وکلاء، طلباء، صحافیوں، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ریلی میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ہمارا مقصد عوامی شعور کو بیدار کرنا اور جبری گمشدگی کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ، 7 نومبر کی رات 8 بجے سے 12 بجے تک ایکس (X) پر ایک کمپین بھی چلائی جائے گی، آپ کی شرکت اور حمایت ہمیں اس جدوجہد میں مزید حوصلہ دے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز نے اسکول استاد کو لہولہان کرکے بیٹے کو لاپتہ کردیا، احتجاجا سی پیک شاہراہ بند

منگل نومبر 5 , 2024
کیچ( نمائندہ خصوصی ) پاکستانی فورسز کا ماسٹر عصا ء نامی شخص کے گھر پر چھاپہ انھیں بھائی سمیت لہولہان کرکے بیٹے کو لاپتہ کردیا ،احتجاجاً سی پیک شاہراہ بند ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں قابض پاکستانی فورسز نے سوموار منگل کی درمیانی شب عصا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ