خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امیدواران اسمبلی پر فائرنگ، ایک ہلاک ، ایک زخمی

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خیبرپختونخوا اسمبلی سے آزادامیدوار ملک کلیم اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب تربت میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی اسلم بلیدی پر فائرنگ کی گئی ہے اور وہ زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی میں آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسلم بلیدی پر بلوچستان کے علاقے تربت میں حملہ ہوا ہے اور وہ فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ اسلم بلیدی کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسلم بلیدی میر عیسیٰ قومی پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے اس دوران انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ اسلم بلیدی آئندہ عام انتخابات میں این اے 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اسلم بلیدی کو 4 گولیاں لگی ہیں، انہیں اب کراچی کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اسلم بلیدی کو کس نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اس کی وجوہات کیا تھیں اس حوالے سے ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ نسل کشی کےخلاف دھرنے سے اظہار یکجہتی، 40 افراد گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام منتقل

بدھ جنوری 10 , 2024
تونسہ 40 افراد جبری لاپتہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ