بلوچستان میں مزید فوج اور ایف سی کی تعیناتی کے احکامات جاری ، الاونسس نہیں دیئے جائیں گے ، شہریوں کا مزید لٹنے کا خدشہ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،خ ن ) شال بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاکستانی فوج اور ایف سی کی مزید تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ مطابق شال پاکستانی آرمی کے 31 یونٹس اور ایف سی کے 107 ونگز ایک سال کیلئے تعینات رہیں گے۔ اور ان فوجیوں کو کوئی اندرونی سیکورٹی الاونسس نہیں دیئے جائیں گے تاکہ پاکستانی خزانے پر کوئی بوجھ نہ پڑے ۔

بلوچستان کے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے حلقوں نے مزید فورسز کی تعیناتی پر خدشہ کا اظہار کیاہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی زندگیاں مزید اجیرن بنائی جائیں گی ۔

مزید شہریوں کے گھر اجتماعی مقامات اسکول ہسپتال فورسز قبضہ کرکے کیمپ چوکیاں بنائے جائیں گے۔

آپ کو علم ہے کیچ مند مھیر میں پچھلے چار روز سے علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں اور دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔ ایک وائرل ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتاہے کہ سیکیورٹی فورسز گھر میں مورچہ بناکر بیٹھے ہوئے ہیں اور بلوچ خواتین FC اہلکاروں سے کہہ رہی ہیں کہ پہلے ہمارے گھروں پر قبضہ کرکے اپنے کیمپ اور چیک پوسٹ بنائیں اور اب ہماری زمینوں پر قبضہ کررہے ہو اور اب ہماری زمینوں پر قبضہ ختم کرکے یہاں سے نکل جاؤ کیونکہ ہم مزید تمہیں برداشت نہیں کریں گے۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے فورسز آئے روز فوجی کشی چھاپوں کے بہانے لوگوں کے املاک قیمتی اشیاء حتی کہ مال مویشی بھی لوٹ کر لیجاتے ہیں یہی وجہ ہے ریاست فورسز کو سیکیورٹی کیلے الاونسس نہ دینے کا اعلان کیاہے ۔ زیر لب انھیں کہاجارہاہے کہ اپنی وسائل شہریوں کو لوٹ کر پیدا کریں جیسے ان کے گھروں اسکول کالجوں دیہی صحت کے مراکز پر قبضہ کرکے تعمیرات کے مد میں بوجھ نہیں بن رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ نوجوان دولہے کو پاکستانی فورسز نے شادی کی رات لاپتہ کردیا ،بازیاب کیاجائے ،معززین

پیر نومبر 4 , 2024
مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کھڈ کوچہ کے شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے معززین نے جاری بیان میں نوجوان دولھے شاہ نواز شاہوانی ولد آدم خان شاہوانی کی پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ان کی شادی کی رات حراست میں لیکر لاپتہ کرنے کی مذمت کی ہے ۔ انھوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ