جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حسین احمد نےکہا ہےکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مبینہ طور پر اسرائیل کے غیر اعلانیہ سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ایک بیان میں حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بانی پاکستان کے فرمودات پر بھی تنقید سےگریز نہیں کیا۔حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ہم جس طرح آلہ کار بنے وہ بھیانک اور تلخ تجربہ تھاان کا کہنا تھا کہ امریکی خوشنودی کے لیے ملک کو آلہ کار بنانے والوں نے آج ملک کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے
