کولواہ پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر مسلح افراد کا 6 ھلاک 3 زخمی ہوگئے

کیچ ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل کولواہ میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا 6 اہلکارھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق کولواہ کے علاقے کنیچی اور شم کے درمیان واقع عبدو محلے کے نذدیک گھات لگائے مسلح افراد نے فوج کشی کے تیاریوں میں مصروف پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو شدید حملے میں نشانہ بنایاجس میں 6 اہلکار ھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے اہلکار جب مسلح افراد کے گھات لگائے ہوئے مقام پر پہنچے تو مسلح افراد نے ان پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ شروع کردیا اور فورسز اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا ۔

تاہم احکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن اس نوعیت کے حملے بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ کے دل دہلا دینے والا واقعہ سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ دشمن کس قدر وحشی ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذربلوچ

اتوار نومبر 3 , 2024
شال ( ویب ڈیسک ) بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں مستونگ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے مستونگ، بلوچستان میں ہونے والے اس ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمہ ہوا ہے، جہاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ