ہیرونک میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے انتیس اکتوبر کی رات گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہیرونک میں پہاڑی پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں راکٹ اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے فورسز کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد سرمچار اپنے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تاہم اس دوران قابض خوفزدہ فوج نے عام آبادی پر مارٹر گولے داغے جس سے مقامی لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز کے انخلاء تک حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

13 نومبر شہدائے بلوچستان کے دن، تمام زونز پروگرام کا انعقاد کریں جبکہ کتابچہ شائع کیا جائے گا۔ بی ایس او آزاد

بدھ اکتوبر 30 , 2024
شال ( پریس ریلیز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ قومی آزادی، انسانی وقار کی سربلندی، اور خطے میں پاکستانی دہشتگردی کے خلاف بلوچ قومی شہداء نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کے سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ