پاکستانی ایجنٹ عبدالخالق راجپوت کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات خورشید کالونی، سائیٹ ایریا کوٹڑی (جامشورو) میں پاکستانی ایجنسیوں کے انفارمر اور سہولت کار ڈاکٹر عبدالخالق راجپوت کو مارنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی پنجابی ریاست کی جانب سے مادر وطن سندھ کے اوپر مسلط کثیر الجہتی قومی غلامی کے خلاف بحیثیت ایک قوم اور قومی تحریک ہمیں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے بحیثیت ایک ذمہ دار تنظیم، پہلے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھی ہم صف اول میں کھڑے ہوکر اپنا بھرپور مزاحمتی کردار ادا کرینگے.

ترجمان نے کہا کہ سندھ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع ہم اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اسی پاداش میں نوجوان فرزندانِ وطن کے بہائے ہوئے خون کے ایک ایک قطرے اور مسخ شدہ لاش کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے آخر کہا ہے کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا

منگل اکتوبر 29 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان مسلم عارف ولد عارف بلوچ جنھیں 15 جون 2023 کو فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہوا تھا آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔ مدیر نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ