محمد نور مری کی جبری گمشدگی کے کوائف لواحقین نے جمع کرادیئے ہیں ۔نصراللہ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ محمد نور مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں ۔

لواحقین نے تنظیم سے شکایت کی کہ محمد نور مری ولد یار محمد کو رواں ماہ کی 12 تاریخ کو فورسز نے پیر صاحب ایف سی چیک پوسٹ ہرنائی سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور اہلخانہ کو محمد نواز مری کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیے جارہے ہیں ۔ جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ محمد نور کی کیس کو حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بھی اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد انور مری پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور، کیچ اور کوئٹہ میں 7 مخبر و آلہ کاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

منگل اکتوبر 29 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کی یونٹ، فتح اسکواڈ کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ زراب (ZIRAB) کی فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ