بلوچستان فائرنگ و حادثہ خاتون سمیت 2 افراد قتل 3 زخمی

خضدار، جعفر آباد ،لورالائی (مانیٹرنگ ڈیسک )باغبانہ میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ ایک شخص قتل چور موٹرسائیکل لے اڑے ۔

تفصیلات کے مطابق باغبانہ باجوئی لنک روڈ پر چوری کی واردات میں مزاہمت پرایک شخص قادربخش غلامانی قتل چور موٹر سائیکل لے اڑے ۔

باغبانہ لیویز مختلف زاویوں سے پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ادھر جعفر آباد میں ملزم شوہر نے اپنے بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جمعرات کے دن بلوچستان کے علاقے جعفر آباد گوٹھ بلاول جمالی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر ہتھوڑے سے وار کرکے اپنی بیوی اسکول ٹیچر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء لورالائی لیویز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل میختر کے علاقہ چچلو چیک پوسٹ کے قریب لیویز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں لیویز کیو آر ایف کے تین سپاہی زخمی لیویز کی گاڑی صبح پانچ بجے میختر سے چیکنگ کے لئیے گئی تھی چیکنگ کے لئے اس گاڑی کے ساتھ کوئی آفیسر یا لیویز انچارج نہیں تھا صرف کیو آر ایف کے سپاہی گاڑیوں کی چیکنگ کر نے گئے تھے انکی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا زخمیوں کو لورالائی ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا معمولی مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبرپختونخواہ ،پاکستانی فوجی لفٹینٹ ،ایس ایچ او سمیت 18 اہلکار ھلاک متعدد زخمی ہوگئے

جمعہ اکتوبر 25 , 2024
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹر نگ ڈیسک)ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ میں 10 اہلکار ھلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ