خاران: شہر میں قابض فورسز، خفیہ اداروں اور مقامی مسلح جتھوں کی گھر گھر درندگی جاری رہی

خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران میں گزشتہ روز قابض ایف سی اور خفیہ اداروں کے آلہ کاروں نے مقامی مسلح جتھوں کے ہمراہ خاران شہر میں واقع سید نوراحمد جان مسجد اور شیخ مسجد محلہ کے درمیان واقع گھروں میں گھس کر بربریت کی اور لوگوں کو ہراساں کیا ۔

ذرائع کے مطابق کم از کم پندرہ گاڑیوں پر مشتمل فورسز کے قافلے نے مخبروں کے ہمراہ چادر و چاردیواری کی پائمالی کرتے ہوئے متعدد گھروں میں گھس کر درندگی کی ، اس دوران علاقے میں ڈرون کیمرہ بھی اڑائی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بدنام زمانہ مخبر ملا ناصر معرف غوثواپنے جھتے کے ساتھ قابض فورسز کے ہمراہ تھا اور جارحیت میں مرکزی کردار ادا کررہا تھا۔ جارحیت سے قبل رات کے وقت ملا ناصر نے فائرنگ کرکے خوف ہراس پیداکی ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ملا ناصر غوثو مذکورہ ایریا میں ایک بدنام زمانہ، چور، مخبر ،اور ڈکیت ہے۔ ملا ناصر کا کزن حافظ احمد مسلح تنظیم کی کاروائی میں مارا گیا تھا۔ ملا ناصر علاقے میں مخبری سمیت دیگر سماجی برائیوں میں سرفہرست ہیں۔ اکثر اوقات قریبی گھروں پر فائرنگ کے دہشت پھیلاتے رہتے ہیں ۔

ملا ناصر خفیہ اداروں کی آشیرباد سے سماجی برائیوں میں ملوث ایک مسلح گینگ کی سربرائی کرتا ہے جو علاقے میں چوری ڈکیتی، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

ملا ناصر کے ہاتھوں ذاتی دشمنی اور رنجش کی بناد پر متعدد افراد جبری گمشدگی کا بھی شکار ہوچکے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

جمعہ اکتوبر 25 , 2024
آوران ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں مسلح افراد نے حملے میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا ۔ ہمارے نمائندے کے مطابق آج صبح گیارہ بجے کے قریب مشکے کے علاقے اوگار میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ