ایرانی بارڈر سے وابستہ کاروباری افراد کا تیل کی ترسیل پر پابندی کے خلاف تربت میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت ایرانی سرحد پر کاروبار سے منسلک افراد نے جمعرات کو تربت میں ریلی نکالی اور تربت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جہاں بارڈر ٹریڈ کے نمائندوں اور آل پارٹیز مکران کے نمائندوں نے خطاب کیا۔

ریلی کا آغاز جوسک میں ڈپو مارکیٹ سے کیا گیا جس کے شرکا نے تربت پریس کلب تک مارچ کیا اور یہاں پہنچ کر فورسز زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے بارڈر کاروبار کو محدود کرنے اور تیل کی ترسیل پر رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے حکام کے خلاف نعرہ بازی کی اور تین دنوں کی چھٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہ سے آل پارٹیز مکران کے کنوینر نواب خان شمبے زئی، ڈپٹی کنوینر مولانا خالد ولید سیفی اور بارڈر* *ٹریڈ کے نمائندوں نے خطاب کیا۔

انہوں نےکہا کہ آرڈر ٹریڈ کو *محدود کرکے آہستہ آہستہ اسے ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے،جو ایک بڑے المیہ کا سبب بنے گا،کیوں ارباب اقتدار یہ نہیں جانتے کہ ایرانی سرحد سے یہاں لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی کا دارومدار ہے۔
جب سرحد بند یا کاروبار محدود کی جائے گی تو اس کا منفی اثر علاقے میں سنگین حالات کی صورت میں ملے گا کیوں کہ بارڈر ٹریڈ کے باعث لوگ برسر روزگار اور اپنے کام میں مصروف ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ جب ایک بڑی آبادی سے ان باعزت روزگار چھین لیاجائے تو مجبوراً بہت سے لوگ منفی دھندہ شروع کریں گے جنہیں روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تجارت پر رکاوٹیں ڈالنے یا اسے بند کرنے کے بھیانک نتائج چوری، ڈکیتی، منفی عوامل یا ابتر حالات کی صورت میں سامنے آسکتی ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ارباب اقتدار ہوش کے ناخن لیں اور یہاں کے لوگوں سے ان کے باعزت روزگار کا واحد زریعہ مت چھین لیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مکران میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات اکتوبر 24 , 2024
تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مکران میڈیکل کالج کے انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر مکران میڈیکل کالج کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے کیمپس کے اندر کیمپ لگادی ۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کئی دفعہ طلباء اپنے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج پر نکلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ