وادی تیراہ پاکستانی فضائی بربریت میں درجنوں عام عوام زخمی ہوئے ۔ منظور پشتین

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ بی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ وادی تیراہ زخہ خیل پیر میلہ بازار پر پاکستانی فضائی حملے میں درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

‏انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور پہنچایا گیا ہے۔

‏پی ٹی ایم رہنما ء نے کہاہے کہ پشتون بیلٹ میں جنگی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے میں مسلسل ناکامی کے بعد ریاست نے عوامی مقامات پر حملے شروع کیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ جتنا زور لگانا ہے لگا لو مگر ہم پشتون وطن پر ڈالری جنگیں ہونے نہیں دینگے۔

اس واقع کے بابت پشتون قومی جرگہ ترجمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تیرا میں فوجی ڈرون حملے میں 12 بچے اور 13 بالغ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ خیبر سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی ٹی پی کے افراد کو زخمی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر مسلح طالبان کی نہیں بلکہ بچوں کی ہیں، اور یہ بچے بھی اپنے گھروں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بمباری گھروں اور سول مقامات پر کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ مشر منظور پشتین اور دیگر پشتون رہنما اس کھیل کو سمجھتے ہیں، اسی لئے انہوں نے دونوں فریقوں سے کہا کہ آپ کی جعلی جنگ میں پشتون مارے جا رہے ہیں، لہٰذا دونوں فریق ہماری زمین سے نکل جائیں تاکہ یہاں امن ہو۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات ، مچھ ،پاکستانی فورسز کی فائرنگ ایک شخص قتل دوسرا اغوا ، متاثرین نے نعش رکھ کر روڈ بند کردیا

بدھ اکتوبر 23 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ) قلات چھپر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو جبکہ دوسرے کو اغوا کرلیا ،لواحقین نے نعش کراچی شال شاہراہ پر رکھ کرشاہراہ کو ہر قسم بلاک کردیا ۔ مظاہرین کے مطابق فورسز نے رات گئے فائرنگ کرکے ایک کو قتل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ