گیشکور میں قابض فوج کے پروجیکٹ سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بی ایل اے نے حملے کی ذمہداری

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے گشکور میں قابض پاکستانی فوج کےایک پروجیکٹ سائٹ پر حملہ کرکے مشینری سمیت سرویلنس کیمرے کو تباہ کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے سامی گیشکور میں قابض فوج کی سرپرستی میں ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ سرمچاروں نے سائٹ پر قائم دشمن فوج کے چوکی پر نصب سرویلنس کیمرے، بیٹری و سولر پینل کو بھی تباہ کردیا۔

قابض پاکستانی فوج اپنی قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کیلئے مذکورہ سائٹ پر ڈیم کی آڑ میں ایک فوجی کیمپ تعمیر کررہی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ سائٹ پر کام کرنے والے افراد کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے لالچ کا شکار ہوکر اس پراجیکٹ کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔

قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان کی "سمی بلوچ تحریر: ڈاکٹرجلال

منگل جنوری 9 , 2024
چلتنی بالاد، سوچ و خیالات کی وسعت بحرہ بلوچ کی مانند، خوبصورتی ایسی جی چاہتاہے اسے بولان سے تشبیہ دوں، نظریہ و فکر کی پختگی دیکھ کر دور دور تک پھیلے سنگلاخ پہاڑوں کی یاد آتی ہے، بہادری اور مستقل مزاجی بیبو، بانڑی، حانی اور گل بی بی کے زمان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ