شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے منحرف رکن سنیٹ میر قاسم رونجھو نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
قاسم رونجھو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر سردار اختر مینگل نے سنیٹ سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے 26ویں آئینی ترمیمی بِل کو ووٹ نہ دینے کی بی این پی نے اپنے دونوں سنیٹ ممبران کو تاکید کی تھی مگر مبینہ دباؤ کے نتیجے میں دونوں ارکان نے پارٹی سے انحراف کیا جسکے ردعمل میں پارٹی سربراہ نے انہیں اپنے استعفیٰ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر قاسم رونجھو نے عمل کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ نامہ جمع کردیا ہے جبکہ سنیٹر نسیمہ احسان نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
دوسری جانب بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو نے سردار اختر مینگل کے ہمرا ہ میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ یہاں پر حاکم کی چلتی ہے مجھے 6 دن ایسی جگہ مہمان بنایا جہاں اتنے مچر تھے کہ مجھے ملیریا ہوا میں نے انکو کہا کہ مجھے گھر چھوڑ دے میں کوئی بھاگ تو نہیں جاونگا،
انھوں نے کہاکہ جو ہم پے گزری ہے تو معلوم ہوا کہ فیصلے کیسے ہوتے ہیں ان لوگوں سے توقع نا کرے کہ کچھ ہوگا یہ عوام کے لئے نہیں آتےیہ دوسروں کی بولی بولتے ہیں ،
اس موقع پر قاسم رونجھو کے بیٹے نے والد کو اشارہ کرکے مزید بات کرنے سے روک دیا۔