کراچی پولیس جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو دبانے کیلئے تشدد کا سہارا لیا ہے – ماہ رنگ بلوچ

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایک دفعہ پھر پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں، سندھ پولیس، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے تشدد کا سہارا لیتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب بلوچ و دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیاجو قابل مذمت عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار بی وائی سی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کیا ہے ۔

زرمبش فائل فوٹو

انھوں نے کہاہے کہ آزادی اظہار پر اس طرح کے کریک ڈاؤن آمریت کی بدترین شکل کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ حالیہ ہفتوں میں درجنوں بلوچ بالخصوص نوجوان طلباء کو بلوچستان سمیت کراچی سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ ان جبری گمشدگیوں اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی آوازوں کو بھی تشدد سے خاموش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو شہری آزادیوں پر اس جابرانہ حملے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص دوسری بار جبری لاپتہ

اتوار اکتوبر 20 , 2024
خاران( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران پاکستانی فورسز نے عبید اللہ تگاپی نامی شخص کو ایک بار پھر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ جائے وقوعہ کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اغواء کار ایک سیلور کار گاڑی میں سوار نظر آرتے ہیں اور مذکورہ شخص […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ