بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات میں 1 شخص ھلاک 18 زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اوستہ محمد سے شال آنے والی مسافر ویگن کا ٹائر سبی کے قریب برسٹ ہونے سے 7 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبعی امداد کے لئے سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زرمبش فائل فوٹو

اس طرح ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کوراڑو ایریا میں ٹرالر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ حادثے کے باعث شاہراہ بند ہوکر رہ گیا ۔

دوسری جانب لورالائی کلی درگئی کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل ولی خان ولد محمد سلام کدیزئی نامی شخص جان کی بازی ہار گیا ہے، متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ لورالائی پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے

دریں اثناء خضدار کے تحصیل زہری سرآپ مسعودشادی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم اور فائرنگ کے تبادلے میں گل حسن لہڑی اور انکے بیٹے شاہ نواز لہڑی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طورپر زہری ہسپتال نورگامہ پہنچایا گیا ،جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ مزید تین بلوچ نوجوانوں کے نام سامنے آگئے

ہفتہ اکتوبر 19 , 2024
ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جہاں دو درجن سے زائد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جبری لاپتہ ہونے والوں میں میں احتشام ولد حبیب اللہ بگٹی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ