نوشکی سے 9 اور کیچ سے قلات کا ایک نوجوان جبری لاپتہ

نوشکی ،قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ،ویب ڈیسک ،نامہ نگاراں ) نوشکی اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

زرمبش فوٹو

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے تاڑیز اور بدل کاریز کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارتے ہوئے 9 افراد ماسٹر فرید احمد ولد حاجی دولت خان بادینی، عبد المالک ولد حاجی کرم خان، ممتاز بلوچ ولد حاجی امان اللہ، اقبال بلوچ ولد حاجی امان اللہ، حبیب بلوچ ولد علی دوست، شریف جان ولد پراموس خان، شاہ سلیم ولد حاجی فاضل خان، ظہور جان ولد حاجی فاضل خان اور اسفند بلوچ ولد نجیب اللہ کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ نوشکی سے جبری گمشدگیوں کے واقعات 7 اور 8 اکتوبر کو پیش آئے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں قلات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو فورسز نے کیچ سے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

زرمبش فوٹو

بتایا جارہاہے کہ 11 اکتوبر کی شام 1:30 بجے کے قریب قلات کے رہائشی عبدالمالک ولد محمد یوسف کو تربت کیچ سے سی ٹی ڈی اور ایف سی کے اہلکاروں نے لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

اہلخانہ نے تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالمالک کے لئے آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات میں 1 شخص ھلاک 18 زخمی

ہفتہ اکتوبر 19 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اوستہ محمد سے شال آنے والی مسافر ویگن کا ٹائر سبی کے قریب برسٹ ہونے سے 7 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبعی امداد کے لئے سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس طرح ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کوراڑو ایریا میں ٹرالر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ