بلوچستان ہاتھ سے نکلتا جارہاہے 3 سے چار ہزار خواتین خودکش بنے جارہے ہیں۔ سنیٹر مرتضیٰ کامران

اسلام آباد ( نامہ نگار ) اسلام آباد میں سنیٹ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ‏ارکان کو دھمکانا ہے، گالیاں دینی ہیں تو اختر مینگل کے بعد مزید پانچ سات لوگ استعفیٰ دے دیں گے، ممکن ہے میں بھی شامل ہوں، ہاؤس میں بے عزتی کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

زرمبش فوٹو

انہوں نے کہاکہ میری اپنی جماعت کے ارکان کو دھمکایا جا رہا ہے، گالیاں دی جا رہی ہیں، یہ بات ہمارے دل میں کیل کی طرح پیوست ہو جائے گی، کیل نکالیں گے تو گوشت پھٹے گا، پھر معاملات سنبھال نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معملات پہلے ہی ہاتھ سے نکل چکے ہیں ، وہاں تین سے چار ہزار خواتین خودکش حملہ آور بنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نسیمہ احسان سے بات کر رہا تھا یہ تقریباً رونے والی تھیں، 2 منٹ مزید کھڑا ہوتا تو میری آنکھوں سے آنسو گر جاتے، پاکستان کو چلانا ہے تو ایسے ووٹ نہ لیں، عقل اور دلیل کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، اختر مینگل کو اعتماد میں لیں، سینیٹر قاسم رونجھو سے بھی ایسا ہو رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی ہمارے بچے اس ملک میں کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں، بی وائی سی کی پریس کانفرنس

جمعہ اکتوبر 18 , 2024
کراچی ( نامہ نگار ) کراچی سے لاپتہ ہونے والے بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگی کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائز لالا وہاب بلوچ نے لواحقین کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں اپنے جبری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ