لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے رات گئے حب بھوانی شاہ پمپ کے قریب ایک ہوٹل سے دو نوجوانوں عمران بلوچ ولد محمد اقبال سکنہ امیر آباد اور جنید حمید ولد عبدالحمید سکنہ بھوانی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جنید ولد عبدالحمید مقامی کمپنی میں مزدوری کرتے ہیں جبکہ عمران کے والد سابق علاقائی کونسلر ہیں۔