کیچ کے مرکزی شہر تربت سنگانی سر ریاض ٹائیگر محلے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نصیر احمد ولد پیر محمد ساکن ککن نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسے کس نے کیوں قتل کردیا ۔
علاوہ ازیں کیچ بلیدہ کوچگ صاحب خان بازار میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ملا رحیم جان ولد انور نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔