کیچ فائرنگ میں موٹرسائیکل سوار شخص قتل ،کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ رحمان ڈکیت کا بیٹا قتل

کیچ تربت، بالیچہ میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقہ بالیچہ میں نامعلوم افراد نے شارٹ گن سے فائرنگ میں بالاچ ولد بشیر نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔

واقع کے بعد نعش کو ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچادیا گیا بتایا جاتا ہے کہ اسے شاٹ گن سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور انھیں 4 گولیاں لگی ہیں۔

تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کا تعلق کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا ،جو بعد ازاں پاکستانی قابض فوج سامنے ہتھیار ڈال کر سرینڈر کیا تھا

علاوہ ازیں کراچی میں کراچی لیاری گینگ وار کے سابقہ لیڈر رحمان ڈکیٹ کے بیٹے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سول ڈیفنس ایریا جبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں مار ا گیا ہے ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کی شناخت 25 سالہ سارابان بلوچ ولد عبد الرحمن بلوچ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 28 سالہ مقصود شاہ ولد محسن شاہ کے ناموں سے ہوا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جامعہ بلوچستان ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اساتذہ نے احتجاجی کیمپ قائم کردیا

پیر مارچ 11 , 2024
شال جامعہ بلوچستان مالی بحران، جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ