خاران مغوی مختیار احمد مینگل کا موٹر سائیکل گروک کے متروک پولیس چیک پوسٹ سے برآمد

خاران سے مغوی مختیار احمد مینگل کے موٹر سائیکل کو خاران کے علاقہ چنال اور گروک کے درمیان موجود پولیس کے خالی اور متروک چیک پوسٹ کے مکانوں سے برآمد کیا گیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مغوی کا سرخ رنگ کا موٹر سائیکل خرجین سمیت ایک خالی اور نیم منہدم مکان میں کھڑا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ مکان پولیس اہلکار رہائش کیلئے استعمال کرتے تھے۔ تاہم، کچھ وقتوں سے یہ چیک پوسٹ کو ختم کرکے اب مکان خالی پڑے ہیں۔

آپ کو علم ہے خاران کے دیہی علاقہ سراوان کے رہائشی مختیار احمد مینگل ولد حاجی عبدالحمید مینگل کو پاکستانی فورسز ان کے کارندوں نے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغواء برائے تاوان میں لاپتہ کردیا تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران میں جتنے بھی موٹر سائیکل چوری ہوتے ہیں، پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود برآمد نہیں ہوتے، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو پنجگور، نوشکی، دالبندین یا واشک میں لے جایا جاتا ہے، اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ چور کونسے راستوں کا استعمال کرتے ہیں؟ کیا پولیس اور لیویز ان راستوں کا علم و معلومات نہیں رکھتے؟

با خبر ذرائع کے مطابق پولیس اور لیویز چیک پوسٹ سے وہی لوگ آسانی سے اور بن پوچھے گزر سکتے ہیں جن کے پاس آیم آئی یا آئی آیس آئی کارڈ ہوتا ہے یا خفیہ اداروں کے ہدایات اور تاکید کی بنیاد پر گزرتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بنوں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش بمبار نے  چھاونی سے ٹکرا کر اڑائی 8  اہلکار ھلاک ہوئے  ، بعد ازاں فوج نے آبادی پر فوج کشی کرتے ہوئے   10 افراد ھلاک کردیئے ،آئی ایس پی آر

منگل جولائی 16 , 2024
پشاور فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چھاونی  پر  پیر (15 جولائی) کی صبح  خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی  چھاونی میں گھسا کر  اڑا دی  آٹھ اہلکار ھلاک ہوگئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ