بسیمہ: پاکستانی فوج کے قافلے پر شدید حملہ

بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقے پٹک میں پاکستانی فوج کے تقریباً 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے۔

حملے کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق قافلے میں ٹرک اور دیگر فوجی گاڑیاں شامل تھیں جنہیں پٹک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس واقعے اور جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کامران خان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ کی پریس کانفرنس، ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ

جمعہ نومبر 27 , 2026
عامر خان اور دیگر اہل خانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کامران خان ولد عزیز اللہ، قوم پرکانی، کو یکم اپریل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ