
بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقے پٹک میں پاکستانی فوج کے تقریباً 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے۔
حملے کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق قافلے میں ٹرک اور دیگر فوجی گاڑیاں شامل تھیں جنہیں پٹک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔
تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس واقعے اور جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔
