کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ 6418ویں روز بھی جاری رہا۔ اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ملک ظہیر احمد شاہوانی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک ظہیر احمد شاہوانی نے جبری گمشدگیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو آئین اور قانون میں دیے گئے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے مطابق گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شفاف عدالتی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، جبکہ جن افراد پر کسی قسم کے الزامات ہیں، انہیں منظرِ عام پر لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ