کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ آج 6403ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر بی ایس او کے سابق چیئرمین مہیم خان بلوچ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

مہیم خان بلوچ نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کی۔

دریں اثنا، جبری لاپتہ محمود علی لانگو کی والدہ نے بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور اپنے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا 18 جون 2024 سے جبری طور پر لاپتہ ہے۔ اس دوران وہ اپنے بیٹے کی بازیابی اور انصاف کے حصول کے لیے عدلیہ، کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کے ساتھ مسلسل پُرامن احتجاج کرتی آ رہی ہیں، لیکن افسوس کہ اب تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی طویل گمشدگی کے باعث ان کا خاندان شدید کرب اور ذہنی اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال انہیں کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا۔

محمود علی لانگو کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظرِ عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اور ملکی قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ خاندان کو اس طویل اذیت اور غیر یقینی صورتِ حال سے نجات مل سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: پانک کی جانب سے شورپارود میں فوجی یلغار سے 30 ہزار افراد کی جبری بے دخلی کی مذمت

جمعرات اکتوبر 29 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے اس حکم نامے کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت تقریباً 5 ہزار خاندانوں، یعنی لگ بھگ 30 ہزار افراد کو، مجوزہ فوجی یلغار سے قبل 30 اکتوبر 2026 تک شور پارود، کلات میں اپنے آبائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ