ڈیرہ مراد جمالی: نا معلوم مسلح افراد کے ہاتھوں 2 افراد اغواء

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں دو مقامی مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقع چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران پیش آیا ہے جس کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں گزشتہ شب سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحہ کے زور پر دو مقامی مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق اغوا کئے گئے مزدوروں کی شناخت رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویین کی بازیابی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان: فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

بدھ اکتوبر 28 , 2026
بلوچستان کے علاقے بولان کے مقام ڈنگڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کریم بخش ولد میاں خان اور مزمل ولد کریم بخش کے ناموں سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ