نوشکی: گرلز کالج میں نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر مسلح نقاب پوش افراد کے حملے میں تین طالبات شدید زخمی ہو گئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشیشناک بتائی جا رہی ہے۔

کالج انتظامیہ کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد کالج کی عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرنے سے قبل پرنسپل کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو تباہ کر دیا۔

اس کے بعد حملہ آوروں نے طالبات پر براہِ راست فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

زخمی ہونے والے طالبات کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمی طالبات کی شناخت مہمونہ اور مریم، ساکنان قاضی آباد، جبکہ رخسانہ، ساکن کلی مینگل، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کےمحرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پرنس محمد خان احمدزئی اپنے 3 گن مینوں سمیت اغوا

منگل اکتوبر 27 , 2026
خان آف قلات خان سلیمان خان داؤن کے صاحبزادے پرنس محمد خون احمدزئی اپنے تین گن مینوں سمیت مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے ہیں۔ مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب مسلح افراد قلات اور سوراب کے درمیان ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ