تربت: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بڑا حملہ

تربت کے علاقے تجابان کرکی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زرائع کے مطابق حملے کے بعد کیمپ سے قریبی آبادی پر متعدد مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے۔

حملہ آج شام پانچ بجے تجابان کرکی کے مقام پر پاکستانی فوج کے کیمپ پر ہوا، حملہ کافی دیر تک جاری رہا۔

مقامی زرائع کے مطابق حملے کے دوران فوجی کیمپ سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں بعدازاں کیمپ سے قریبی آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے۔

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ کافی شدید تھا جس کے باعث پاکستانی فورسز کے بھاری جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔

خیال رہے اس سے پہلے بھی مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے جانب سے پاکستانی فورسز کو اس طرح کے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھی میں اسنائپر ٹیم نے پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ بی آر جی

اتوار اکتوبر 25 , 2026
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کچھی کے علاقے سنی شہر میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ آج بی آر جی کے ایک سنائپر ٹیم نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ