
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے دازین میں پل تعمیر کرنے والی کمپنی کے سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سائٹ پر موجود مشینری کو نذرِ آتش کردیا جبکہ ایک پک اپ گاڑی اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
