
کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ریڑھی بان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
