کوئٹہ: خدیجہ بلوچ کی رہائی کے لیے دھرنا ساتویں روز میں داخل

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے سامنے نرسنگ طالبہ خدیجہ بلوچ کی رہائی کے لیے جاری دھرنا آج ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

بی وائی سی کوئٹہ زون کے مطابق خدیجہ بلوچ کی جبری گمشدگی بلوچ نسل کشی کے تسلسل کا حصہ ہے، اور آج ان کی حراست کو سات دن مکمل ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ خدیجہ ایک طالبہ ہیں اور ان کے امتحانات بھی آج سے شروع ہو چکے ہیں، تاہم وہ گزشتہ سات دنوں سے حراست میں ہیں۔

دھرنے میں شریک خدیجہ بلوچ کے اہلِ خانہ ساتویں روز بھی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی فوری اور بحفاظت رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ خدیجہ بلوچ کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں قانونی کارروائی کے بجائے ممکنہ طور پر میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہ بلوچ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لا کر قانون کے مطابق پیش کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: نیو سریاب میں فائرنگ سے ریڑھی بان ہلاک

منگل اپریل 28 , 2026
کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ریڑھی بان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ