
بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (NRL) کی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
کمپنی کے جاری بیان کے مطابق واقعہ 22 اپریل 2026 کو شام تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر داریگوان کے علاقے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کی ڈرلنگ مشین سمیت دیگر بھاری مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ ملازمین کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
نیشنل ریسورسز لمیٹڈ ایک نجی پاکستانی کمپنی ہے جو فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز اور لکی سیمنٹ کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، اور اسے بلوچستان میں سونا اور تانبہ تلاش کرنے کا لائسنس حاصل ہے۔
دوسری جانب دالبندین میں ہونے والے ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کم از کم تین اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
