چاغی/دالبندین: معدنیات کمپنی کی سائٹ پر حملہ، مشینری نذرآتش، ایف سی کے 3 اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (NRL) کی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

کمپنی کے جاری بیان کے مطابق واقعہ 22 اپریل 2026 کو شام تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر داریگوان کے علاقے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کی ڈرلنگ مشین سمیت دیگر بھاری مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ ملازمین کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل ریسورسز لمیٹڈ ایک نجی پاکستانی کمپنی ہے جو فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز اور لکی سیمنٹ کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، اور اسے بلوچستان میں سونا اور تانبہ تلاش کرنے کا لائسنس حاصل ہے۔

دوسری جانب دالبندین میں ہونے والے ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کم از کم تین اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: خاتون اور کزن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

جمعرات اپریل 23 , 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال سے ایک خاتون اور ایک مرد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے رات گئے نال کے علاقے استخلی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں اہلِ خانہ کو مبینہ طور پر تشدد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ