
کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم پرامن احتجاجی کیمپ 6136ویں روز بھی جاری رہا۔
احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔
وی بی ایم پی کے نمائندوں نے اپنے بیان میں حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ تنظیم نے کہا کہ جن افراد پر کوئی الزام ہے انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں اپنے دفاع کا حق مل سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جبری گمشدگیوں اور مبینہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا فوری، شفاف اور مؤثر خاتمہ ضروری ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
احتجاجی شرکاء نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پرامن احتجاج جاری رہے گا

