آدم اکرم کی جبری گمشدگی پر وی بی ایم پی کا اظہارِ تشویش، لواحقین کی اعلیٰ حکام سے معلومات کی فراہمی کی اپیل

جبری لاپتہ آدم اکرم کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) سے رابطہ کرکے انکی جبری گمشدگی کے تفصیلات تنظیم کو فراہم کر دیں ہیں۔

لواحقین کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شے تگر گھنہ کے رہائشی دکاندار آدم اکرم ولد اکرم علی کو 9 اگست 2026 کی رات تقریباً 3 بجے تربت کے علاقے شے تگر گھنہ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ تاحال نہ تو ان کی حراست کی وجوہات بتائی جا رہی ہیں اور نہ ہی خاندان کو ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آدم اکرم کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور ان کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔

وی بی ایم پی نے آدم اکرم کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو حراست میں لینے کے بعد ملکی قوانین اور آئین کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ گرفتار شخص کو 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے، جبکہ اس کے اہلِ خانہ کو بھی اس کی حراست اور مقام کے بارے میں آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔

وی بی ایم پی نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آدم اکرم کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظرِ عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اور ملکی قوانین کے تحت اپنے دفاع اور قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق دیا جائے۔

تنظیم نے زور دیا کہ آدم اکرم کے اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں فوری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس کرب اور غیر یقینی صورتِ حال سے نجات حاصل کر سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: بی ایل ایف کی خواتین جنگجوؤں کی علاقے میں آمد پر مقامی خواتین کی جانب سے پُرجوش استقبال

جمعرات اکتوبر 29 , 2026
بلوچستان کے علاقے بلیدہ میناز میں گزشتہ روز بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی خواتین عسکری جنگجوؤں کی آمد اور علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک غیر معمولی اور جذباتی صورتحال دیکھنے میں آئی، جہاں مقامی خواتین نے ان کا زبردست اور پُرجوش استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ