
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روڈ پر امارت ہوٹل کے قریب پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے اور شناخت کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان سے عبداللہ عادل دشتی نامی نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ عادل دشتی ایک سماجی شخصیت اور دکاندار ہیں اور انہوں نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
