ایران: پاسداران انقلاب نے بحری کمانڈر علی رضا تنگسیری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی رضا تنگسیری حالیہ دنوں میں زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ بیان کے مطابق وہ فوج کی تنظیمِ نو اور جزائر و ساحلی علاقوں کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایک کارروائی میں ایرانی بحری کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اس وقت ایران کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کمانڈر کی عدم موجودگی کے باوجود پاسداران انقلاب نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھا۔

ایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس پیش رفت کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھل مگسی و کوئٹہ: فورسز کے قافلے پر حملہ اور گیس پائپ لائن دھماکہ، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

پیر مارچ 30 , 2026
بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی اور کوئٹہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ جھل مگسی کے علاقے کوٹڑو میں علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ