قلات اور خضدار میں 5 حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور خضدار میں قابض پاکستانی فوج کو پانچ مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز سرمچاروں نے قلات کے علاقے شیخری میں قابض پاکستانی فوج کی ایک ٹرک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی روز قلات کے علاقے مورگند میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں دو دشمن اہلکار مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مورگند ہی میں ایک اور کارروائی کے دوران سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر تعینات اہلکار کو اسنائپر حملے میں ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مزید برآں، 5 ستمبر بروز جمعہ سرمچاروں نے مورگند کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جس میں دو اہلکار ہلاک اور مزید دو زخمی ہوئے۔

بی ایل اے نے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زہری، انجیرہ میں قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار مارے گئے۔

آخر میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ ہماری مسلح جدوجہد قابض پاکستانی فوج اور اس کے توسیع پسندانہ منصوبوں کے خلاف ہے۔ دشمن کے فوجی قافلے، تنصیبات اور معاون ڈھانچے سرمچاروں کے لئے جائز عسکری اہداف ہیں، اور جب تک قابض فوج بلوچ وطن سے اپنی غیرقانونی موجودگی ختم نہیں کرتی، سرمچاروں کی مزاحمتی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ بی ایل ایف

بدھ ستمبر 10 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس ستمبر کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے واشک کے علاقہ پّتک میں سی پیک روڈ پر قابض پاکستانی فوجی قافلے کی سکیورٹی پر تعینات فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو دو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ