گوادر: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک دو زخمی

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ کے باہر اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق لینڈ کروزر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے چیک پوسٹ کے باہر کھڑے تین اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل اللہ داد کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایک اہلکار کانسٹیبل اللہ داد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ماضی میں بھی فورسز نے ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کی ہے یا ظاہر نہیں کیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: قمبرانی روڈ کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک

بدھ جون 25 , 2025
بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقہ قمبرانی روڈ کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملزمان فرار ہو گئے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ