قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 15 اہلکار ہلاک  – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قلات میں چھ سلسلہ وار حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو شدید نقصانات سے دوچار کرتے ہوئے پندرہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ان حملوں میں آئی ای ڈی اور براہ راست مسلح حملے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے منگچر میں ڈیم کے قریب قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ دشمن فوج کے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عارضی مورچے میں پہنچے، جہاں سرمچاروں نے پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اسی مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے اہلکاروں کو دوسرے آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک جگہ جمع ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں چھ اہلکاروں میں سے دو موقع پر ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دریں اثنا بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے موڑگند کے قریب مکئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کی سیکیورٹی کے لیے عارضی مورچے میں پہنچنے والے اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں سرمچاروں نے علاقے میں کلئیرنس میں مصروف قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بھی سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بی ایل اے نے مزید کہا کہ اسی علاقے میں پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں و گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی ایک گاڑی مکمل حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات میں فائرنگ سے سب انسپکٹر فدا احمد ہلاک ہوگئے

ہفتہ جون 21 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر فدا احمد ولد خان محمد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، وہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ