
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تربت کے علاقے آپسر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص مسافر ولد پیر داد ساکن کیلکور سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔