شال بلوچ نسل کشی کے خلاف بی وائی سی  جلسے کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

بی وائی سی جلسے کو روکنے کیلے دفعہ 144 نافذ


شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بروز ہفتہ 27 جنوری کو منعقدہونے والے جلسہ عام کے موقع پر حکومت نے شال  بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

بلوچستان  کے نگران کھٹ پتلی وزیر اطلاعات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئٹہ میں اگلے دو ہفتوں کے لیے تھریٹ الرٹس کی وجہ سے کسی بھی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان بھر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کے لیے شال میں ڈی سی سے این او سی لینا چاہیے۔

دوسری جانب  جلسے میں شرکت کے لئے بلوچستان بھر سے لوگ قافلوں کی شکل میں شال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے سیاسی سماجی حلقے نگراں  وزیراطلاعات پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر بلوچ مظاہرین خصوصا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے اس دوران بلوچ مظاہرین اور خصوصاً ماہ رنگ بلوچ سے متعلق متعدد پریس کانفرنس  کرکے ان کے خلاف پروپیگنڈہ   مہم شروع کر رکھاہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ریاست کو اس کی زبان میں سمجھانا ہوگا، بلوچوں کو اب اپنی صف بندی کرنا ہوگی – ڈاکٹر ماہ رنگ

ہفتہ جنوری 27 , 2024
شال بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں اور ماروائے عدالت قتل کے خلاف شال  شاہوانی اسٹیڈیم میں قومی جلسہ عام جاری ہے۔ جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں، اسٹیڈیم بھرنے سے لوگوں کی  بڑی تعداد باہر موجود ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شال  میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ