کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر تین سگے بھائیوں احسان منظور، افضل منظور اور حامد منظور کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

اہلخانہ نے تصدیق کی ہے اور بتایا کہ دس دسمبر کو رات گئے فورسز کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرکے انھیں اٹھاکر لے گئے جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔